گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور کے صدر ابراہیم حسن مراد سے ملاقات

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ارٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہی روشن مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت بڑی تیزی سے معیشت اور انسانی رویوں پر اثر انداز ہو رہی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم پل پل بدلتی دنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائیں. یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور کے صدر ابراہیم حسن مراد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر عبدالناصر دوتانی بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران ارٹیفیشل انٹیلیجنس کی بڑھتی ہوئی اہمیت، کوئٹہ میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام اور صوبے کے غریب طلباءوطالبات کو اسکالرشپ کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے مجموعی طور پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے. سردست صوبے کے دورافتادہ اضلاع کے غریب طلباءوطالبات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ثمرات سے مستفید کرنا اشد ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.