بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس پر مشتمل بینچ دائر آئینی درخواست کی سماعت

کوئٹہ.ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ کے روبرو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کو پی یو جی /سلو میٹر چارجز ، ایڈیشنل ڈیپازٹ ، کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلاوجہ میٹر تبدیل کرنے و دیگر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے بینچ سے استدعا کی کہ وہ گیس بلوں میں پی یو جی /سلو میٹر چارجز ، ایڈیشنل ڈیپازٹ و دیگر کی وصولی سے متعلق حکم امتناع جاری کرے ،سلو میٹر چارجز اور ایڈیشنل ڈیپازٹ سے تمام صارفین متاثر ہے بلکہ انہیں بھاری بھر کم بل بھیجے جارہے ہیں اس موقع پر ججز نے ریمارکس دیئے کہ اس سلسلے میں صارفین اوگرا حکام سے رجوع کرے تو درخواست گزار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہزاروں افراد کو شکایات ہےں اور اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ انہیں کس فورم پر شکایت کرنی ہے ۔ سماعت کے دوران کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے عدالت کو اگلی سماعت تک پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی ۔ عدالت نے بعد ازاں 16ستمبر تک کے لئے سماعت ملتوی کردی ۔ واضح رہے گزشتہ سماعت کے دوران بینچ کے ججز نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے روےے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی کہ بتایا جائے کہ کس مد میں پی یو جی /سلو میٹر چارجز ، ڈیپازٹ چارجز و دیگر کی صارفین سے وصولی کی جارہی ہے ، عدالت نے جنرل منیجر کے پیش نہ ہونے پر بھی سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ جی ایم خود پیش ہو کر وضاحت دے بصورت دیگر انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات دیئے جائیںگے ۔

1 Comment
  1. […] ہونے کی تصدیق ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کی سربراہی میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.