بلوچستان میں گیس پریشرکے مسائل جلد حل ہو جائیں گے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے میر علی حیدر جان محمد حسنی کے پرسنل سیکرٹری غلام نبی محمد حسنی اور نوید احمد ایڈووکیٹ نے ملاقات کی
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گیس پریشر اور نئی پائپ لائن بچھانے سمیت و دیگر مسائل حل کریں گے حکومت عوام کو ریلیف دینے کا تہیہ کر چکی ہے گورنر ہاؤس ہمہ وقت عوام کیلئے ہر وقت کھلا ہے اور دیگر گو نا گوں مسائل کو بھی حل کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر گیس، پانی، بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں اس موقع پر غلام نبی محمد حسنی اور نوید احمد ایڈووکیٹ محمد حسنی نے گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گیس پریشر و نئی پائپ لائن بچھانے کیلئے ان کی خصوصی دلچسپی کو سراہا انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خاص کر گیس پریشر و نئی پائپ لائن کی بچھانے کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.