ہرنائی زلزلے میں اب تک 15سے 20افراد کے شہیداور 150سے زائد زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں 

کوئٹہ(روزنامہ ہمت)  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے ممکنا  نقصانات کے پیش نظر ہرنائی میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی 

حکام کے مطابق کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبدﷲ، ژوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ اور دکی میں بھی
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث ہرنائی اورشاہرگ میں بعض مکانات گرگئے، ملبے تلے دبنے سے اب تک 15سے 20افراد کے شہیداور 150سے زائد زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں
زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، حکام کے مطابق ہرنائی میں سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اسکا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔حکام کے مطابق ہرنائی میں زلزلے کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے،

13 سال قبل 29 اکتوبر2008 کو ہونیوالا زلزلے نے زیارت اور ہرنائی و گرد و نواح میں تباہی مچا دیا تھا آج 7 اکتوبر 2021 کو ایک بار پھر انھی علا قوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.