کو ئٹہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان افسوسناک ہے نذر محمد بلوچ

کو ئٹہ(روزنامہ ہمت)سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان افسوسناک ہے۔گیس پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان خیالات کا ا ظہار صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے گورنمنٹ سپیشل ہائی سکول اور گورنمنٹ سنڈیمن گرلز ہائی سکول ،اپواء گر لز ہائی سکول،گورنمنٹ سنڈیمن بوائز ہائی سکول کے دورے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے اساتذہ کرام اپنا کردار ادا کریں۔غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

تعلیم کے فروغ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ سپیشل سکول کے پرنسپل محمد انور شاہوانی اور سنڈیمن گرلز سکو ل کی پرنسپل نذیرہ بڑیچ، اپواء گرلز ہائی سکول کی پرنسپل عرفانہ اور سنڈیمن بوائز ہائی سکول کے وائس پرنسپل زین اللہ نے اپنے اپنے سکولز کے حوالے سے صوبائی محتسب بلوچستان کو بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی محتسب بلوچستان نے مسائل حل کرانے کی یقین دہا نی کراتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں استاد کو اعلیٰ مقام حاصل ہے۔صوبے میں تعلیم کی شرح خواند گی بلند کرنے میں اساتذہ کرام اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اساتذہ کرا م اپنے فرائض ایمانداری و خوش اسلوبی سے ادا کریں،ملک و قوم اور صوبے کے ر وشن مستقبل کیلئے لازم ہے کہ اساتذہ کرام اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اپنی حاضری کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ایک اچھا انسان بنانے میں استاد کا اہم کردار ہوتا ہے۔ استاد کی عزت و احترام کرنے والا معاشرہ ہی ترقی کرتا ہے۔صوبائی محتسب بلوچستان نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت آپ ایک روشن مستقبل کے معمار ہونگے،اساتذہ کرام اور والدین کی عزت کریں،نقل کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے میں طلبا ء اور اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کی بہتری اور معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،تعلیم کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

کو ئٹہ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے اپواء گرلز ہائی سکول کی منتقلی اور مسائل کا ازخود نوٹس (سوموٹو) لے لیا اور محکمہ تعلیم حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے کہ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کے مذکورہ سکول کے دورے کے دوران بتایا گیا تھاکہ اپواء گرلز ہائی سکول کی گورنمنٹ مڈ ل سکول محلہ کوئٹہ میں منتقلی کی وجہ سے طالبات اور اساتذہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ طا لبات کیلئے کمروں کی کمی سے تدرسی عمل بر ی طرح متاثر ہو رہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام کو بار ہا آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،جس پر صوبائی محتسب بلوچستان نے ازخودنوٹس لے کر متعلقہ حکام سے جواب طلبی کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.