نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں ان کی تعلیم اور تربیت حکومت کی ذمہ داری ہےڈپٹی کمشنر کوہلو

کوہلو : ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان مگسی نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں ان کی تعلیم اور تربیت حکومت کی ذمہ داری ہے ،کیڈٹ کالج کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے نوجوان دل لگا کر تعلیم حاصل کریں

،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج کوہلو کے دورے کے موقع پرکیڈٹس سے گفتگو میں کیا ،ایس پی کوہلو شاہد کمال بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کالج کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو نے ڈپٹی کمشنر کو سیکورٹی انتظامات اور تعلیمی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر انہوں نے ایس پی کوہلو کو کیڈٹ کالج کوہلو میں اضافہ سیکورٹی تعینات کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کیڈٹس سے ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئے اس موقع پر انہوں نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے آپ پاکستان کے روشن مستقبل ہیں نوجوانوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے لئے وسائل کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کوہلو جیسے پسماندہ علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے نوجوان دل لگا کر تعلیم حاصل کریں ۔کیڈٹس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے ڈنر کا مطالبہ کیا گیا جس پڑ ڈی سی کوہلو نے فوری پر اتفاق کرتے ہوئے کیڈٹس کے اعزاز میں اعشایہ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.