قلات:قلات پولیس کی کارروائی، قتل کے تین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس ذرائع کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ و ڈی آئی جی قلات رینج پرویز خان عمرانی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے احکامات پر عملدرآمد کرتیہوئے سب انسپکٹر علی محمد نیچاری، ایڈیشنل ایس ایچ او قلات نذیر احمد عمرانی و پی ایس حاجی نسیم شاہوانی نے کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد یعقوب سکنہ پس شہر قلات کو گرفتار کرلیا جوکہ قلات پولیس کو قتل کے تین مقدمات میں مطلوب تھا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے