بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر اپنی خدمات اور کارکردگی کے حوالے بڑی اہمیت کے حامل ہیں میر عاصم کرد گیلو

ڈھاڈر:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابقہ وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر اپنی خدمات اور کارکردگی کے حوالے بڑی اہمیت کے حامل ہیں ہمارا مقصد اور منشور بھی یہی ہے کہ ہم عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں وضع کریں یہ بات انہوں نے ڈھاڈر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کہی اسموقع پر میر غلام جان المعروف آغا جان جتوئی، میر اللہ داد جتوئی، ذوالفقار علی راہیجہ، میر آصف نواز جتوئی، حاجی اصغر جتوئی اور دیگر معتبرین بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات اور علاقے کی ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے صاف شفاف انتخابات کے ذریعے منتخب ہوئے ہم نے کبھی جعلی اور چور راستے سے کامیابی حاصل نہیں کی بلکے دوسری طرف سے مختلف ادوار میں اپنے علاقے میں خود ساختہ یونین کونسلیں تشکیل دی گئیں جہاں انسانی آبادی بہت ہی کم ہے یہ عمل صرف اقلیت کو اکثریت پر حاوی رکھنے کے لئے کیا گیا لیکن اسکے باوجود ہماری پینل نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کثیر آبادی رکھنے والی تمام یوسییز میں واضع برتری حاصل کر لی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع کچھی کے عوام نے 2018 میں جعلی مینڈیٹ رکھنے والوں کو مسترد کر کے میرے اور میرے ساتھیوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی واضع اکثریت سے کامیاب و کامران رہیں گے امن وامان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوں تو پورے ملک اور صوبے میں صورتحال ٹھیک نہیں بلخوص ضلع کچھی میں امن وامان کی گھمبیر صورتحال سے عوام سخت پریشان اور اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں ڈھاڈر سنی بالاناڑی اور بھاگ میں سرعام لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی کھلی نقل وحرکت کی وجہ سے عوام کے لئے سفر کرنا نامکمن بنا دیا گیا ہے جن کے خلاف  کارروائی کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی جس کی واضع مثال یہ ہے کہ گزشتہ دنوں بولان نینشل ہائی وئے پر سرعام قبائلی سردار محمد خاں بنگلانی کو مسلحہ افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا کر با آسانی فرار ہو گئے نشاندہی کے باوجود انکے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا بھی ایک بہت بڑا سوال ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں مستقبل کے سیاسی حکمت عملی پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں میں موجود دوستوں کی جانب سے شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہیں لیکن ہماری وابستگی بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ برقرار اور مضبوط رہے گا اور اپنی اسی پارٹی کو متحد کرکے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.