اوستہ محمد؛ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج عبدالحی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی جعفرآباد جناب سردار حسن خان موسی خیل کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے سنیپ چیکنگ/بلاک ریڈ ذیل کاروائیاں کی گئی ہیں سب انسپکٹر عبدالغنی جمالی ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یارنے اشتہاری ملزم کریم بخش ولد درمحمد کو گرفتار کیا سب انسپکٹر طارق حسین مری انچارج سی آئی اے ڈیرہ اللہ یارنے روپوش ملزمان محمد اسلم ولد شہباز ،محمد زمان ولد بہادر اقوام برانہ کو گرفتار کیا سب انسپکٹر محمد انور کھوسہ انچارج ایگل اسکواڈ ڈیرہ اللہ یارنے روپوش ملزم گلاب ولد چھٹہ خان کو گرفتار کیا ہے مزید پولیس کاروائی کر رہی ہے۔