صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی زیرِ صدارت خواتین کے مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، گیس کی فراہمی، مالی معاونت، علاج معالجے، بنیادی ضروریات اور سرکاری امداد سمیت مختلف مسائل سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے شکایات سنیں اور بعض معاملات پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ دیگر درخواستیں متعلقہ محکموں کو بھجوا کر قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ محکمے موصول ہونے والی درخواستوں پر پیش رفت سے درخواست گزار خواتین کو بھی آگاہ رکھیں۔