نال: نال بازار سے ٹیلی نار ٹاور تک روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا مٹی کی دھول کی وجہ سے ٹریفک میں کافی مشکلات پیدا ہورہی ہے خاص کر پیدل چلنے والے اور موٹرسائکل والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دکانداران ایک ہی دن میں دس بار سے زائد دکانوں کی صفائی کررہے ہیں باز دکانداران مٹی کی دھول کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں مٹی کی دھول سے عوام میں خشک کھانسی نزلہ زکام اور سانس کی بیماریاں پھیلنے کے خطرہ ہے دوسری جانب روڑوں کے بڑے بڑے گھڑھے کی وجہ سے گاڈیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیںعوامی حلقے نے کہاکہ زمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں روڑ کے ریپیر کیلئے فنڈز کی منظوری دیں تاکہ عوام اس مشکلات سے نجات پا سکے۔