ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت پر گرفتار آسکر یافتہ فلم کی اداکارہ ضمانت پر رہا

تہران: ایران میں زیر حراست آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے وکیل نے بتایا کہ ترانہ علی دوستی کو 17 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے معروف اداکارہ کو غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اداکارہ نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی اور سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر پوسٹ کرکے احتجاج کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.