ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 200ملین فالوورز رکھنے والے پہلے بھارتی بن گئے

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 200ملین فالوورز رکھنے والے پہلے بھارتی بن گئے۔

Virat Kohli 200 Million Followers On Instagram

گزشتہ روز ویرات کوہلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 200 ملین فالوورز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے۔ کوہلی، دنیا کے مقبول ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو میدان میں ریکارڈ توڑنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن یہ سنگ میل ظاہر کرتا ہے کہ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد کتنی زیادہ ہے۔ویرات کوہلی نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کوہلی کے مختلف ویڈیو کلپس کی مدد سے بنائی گئی۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میری 200 ملین انسٹاگرام فیملی کا شکریہ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.