پاکستان کرکٹ میں بہتری کے آثار نمایاں

اسلام آباد: رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تو امید کی جارہی تھی کہ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے معاملات میں سدھار لانے میں کامیاب ہوں گے۔

ابتدا میں ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کی وجہ سے کئی بڑے مسائل نظر انداز ہوئے،بہرحال اب کئی معاملات میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،اچھی قیادت کس طرح ساتھ کام کرنے والوں کی مزاج تبدیل کرتی ہے، اس کی ایک جھلک پاکستان ٹیم میں بھی نظر آئی ہے۔ورلڈکپ میں مسلسل 5فتوحات حاصل کرنے والے گرین شرٹس گرچہ سیمی فائنل میں آسٹریلوی دیوار گرانے میں کامیاب نہیں ہوئی مگر ٹیم لڑتی ضرور نظر آئی،میگا ایونٹ کیلئے کم و بیش وہی کھلاڑی منتخب ہوئے جو گزشتہ دو سال سے پلان کا حصہ تھے مگر چیئرمین رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو فیصلوں کی آزادی دی تو انہوں نے بھی کھلاڑیوں کو خوف کی فضا سے نکلنے میں مدد دی، یہ سفر بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی جاری رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.