پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر صدارت خسرہ اور روبیلا مہم کی کامیابی کے لیے جائزہ اجلاس

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر صدارت خسرہ اور روبیلا مہم کی کامیابی کے لیے جائزہ اجلاس ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر علی ناصر بگٹی،  ای پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی،  گاوی ، ڈبلیو ایچ او،  یونسیف اور صحت پر کام کرنے والے عالمی اداروں کے نمائندوں کی شرکت 

خسرہ اور روبیلا مہم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے،  پارلیمانی سیکرٹری صحت   اہداف کے حصول میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرکے 95 فیصد ویکسینیشن کوریج کے لئے کام کررہے ہیں،   وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی حکومت مہم کی کامیابی کے لیے پر عزم ہیں،  پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

بلوچستان کی بکھری آبادی اور دستیاب وسائل میں مہم کے اہداف کا حصول مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں،  مہم کے اہداف کو پانے کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور مدد و معاونت شامل رہے گی،  پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا گاوی انٹر نیشنل اور دیگر ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی مشاورتی نشست سے خطاب

Leave A Reply

Your email address will not be published.