ٹرمپ کو دوسری شکست:امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کافیصلہ ملتوی
واشنگٹن : اگرچہ پہلے ہی امریکی عدالت نے حکومت کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روک دیا تھا تاہم خیال کیا جا رہا تھا کہ 12 نومبر کو امریکی حکومت ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ امریکی حکومت نے واضح کیا کہ نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے تک قانونی پیچیدگیوں کے باعث فوری طور پر ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ۔