پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نےگوادر کے علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گوادر کے علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی ہدایت پر کوسٹ گارڈ کے عملے نے گوادر کے علاقے پسو اور گنز کے مقام پر دوران چیکنگ ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی روکنے کی بجائے گاڑی بھگا دی کوسٹ گارڈ کے عملے نے گاڑی کا تعاقب کیا تو نامعلوم ملزمان پسو کے علاقے جنرل ایریا میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے کوسٹ گارڈ کے عملے نے گاڑی قبضے میں لے کر اُسکی تلاشی لی تو اُس میں چھپائی گئی 1500کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی جسکی مالیت عالمی مارکیٹ میں 95.55ملین ڈالر بتائی جاتی ہے مزید کاروائی کوسٹ گارڈ کا عملہ کررہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.