کوئٹہ(اے این این) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد اور خشک جبکہ گےس پرےشر مےں کمی ہونے کی وجہ سے عوام مو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع‘تفصےلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سمےت بلوچستان کے مختلف علاقوں مےں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہونے کے بعد سردی کی شدت مےں مزےد اضافہ ہوگےا عوام گھروں تک محدود رہےں ‘ جبکہ گےس پرےشر مےں کمی اور بجلی لوڈشےڈنگ نے عوام کا جےنا محال کردےا گےس پرےشر مےں کمی سے خواتےن کو امور خانہ داری مےں شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گےس پرےشر کمی اور بجلی لوڈشےڈنگ کا لےا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل قومی شاہراہےں بلاک اور گےس آفس کا گھےرا¶ کرےنگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی‘ محکمہ موسمےات کے مطابق بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کے امکان ہے‘ کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت منفی1‘ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ‘گوادر میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ‘سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی اور نوکنڈی میں کم سے کم حرارت5 ڈگری سینٹی گریڈ رےکارڈ کی گئی کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد گوادر میں 66 فیصد سبی میں 32 نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب8فیصد ریکارڈ کی گئی