کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج شام 50 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ مرکزی مظاہرہ 2 تلوار کلفٹن پرہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی براہ راست ذمہ دار سندھ حکومت کی ہے، حکمران طبقہ اپنی اور اپنی فیملی کے پروٹوکول کے لیے آدھی سے زیادہ پولیس کو استعمال کرتا ہے، ڈی جی رینجرز شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔