جنرل عبدالقادرودیگر کے پارٹی سے نکلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مسلم لیگ ن

پنجگور:پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر عرض محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ جنرل عبدالقادر بلوچ ودیگر کے پارٹی سے نکلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے مسلم لیگ(ن) پاکستان کی سب سے بڑی قومی جماعت ہے اس میں اس طرح کے اتار چڑھاو سے کوئی نقصان نہیں ہوگا پنجگور کے لوگ سیاسی اور قومی سوچ کے مالک ہیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) مین رہ کر اس کھٹن حالات میں سیاسی نظریہ کی ثبوت دی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ورکر سے لیڈر تک سب برابر حیثیت رکھتے ہیں جتنی عزت و احترام صدر کی ہے اتنی ایک عام ورکر کی ہے پارٹی کارکن ورکر ووٹر اپنے اندر اعتماد پیدا کریں پارٹی کو مزید فعال کریں آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کی ہے اور آئندہ بلوچستان حکومت ہماری ہوگی سردار فتح محمد حسنی کی شمولیت بلوچستان کی بہتر مفاد کیلئے تھا انکے آنے سے پارٹی بلوچستان میں منظم ہوئی ہے اور آئندہ دنوں مزید سیاسی قبائلی رہنما مسلم لیگ میں شمولیت کرنے والے ہیں عنقریب بلوچستان میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی آنے والی جو بلوچستان کے عوام کے امنگوں کے مطابق ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر واجہ عرض محمد بڑیچ نے پنجگور میں تنظیمی دورے کے موقع پر ضلعی دفتر میں مکران ڈویژنل کے صدر اشرف ساگر ضلعی سینئر نائب صدر مولوی سلیم بلوچ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پنجگور آمد کے موقع پر پارٹی کے رہنما و کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور تفصیلی ملاقات کی پارٹی فعالیت اور دیگر سیاسی گفت وشنید ہوئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں اشرف ساگر کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو ڈویژن میں فعال رکھنے کیلئے بے حد قربانیاں دی ہیں جو ورکر کارکن مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہتے ہیں اصل میں پارٹی کا خیر خواہ وہی ہوتے ہیں کارکن صبر کا دامن تھامیں آنے والے وقتوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پنجگور سمیت بلوچستان بھر کی احساس محرومیوں کو دور کیا جائے گا اس موقع پر ڈویژن مکران کے صدر اشرف ساگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واجہ عرض محمد بڑیچ رخشاں ڈویژن کے بعد مکران ڈویژن کا سیاسی و تنظیمی دورہ کررہے ہیں انکا مقصد پارٹی کے ورکروں سے ملنا انکے مسائل سننا اور پارٹی فعالیت کا ہے اور انشا اللہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) مکران میں واضح اکثریت رکھتی ہے گزشتہ دور حکومت میں پارٹی نے پنجگور کے بہت سے مسائل حل کئے اور آنے والے وقتوں میں مزید تبدیلی ممکن ہے انہوں نے کہا ہے کہ قید و بند انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ (ن) کے جیالے کل مرغوب ہوئے تھے نہ آئندہ ہونگیں ہمارے قائد نے ہر وقت ووٹ کو عزت دو کے نعرے بلند کیے اور آج بھی کررہے ہیں اگر پاکستان میں کہیں جمہوریت کا عنصر نظر آتا ہے وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہی پلیٹ فارم پر ہی نظر آئے گا مسلم لیگ (ن) ووٹوں کی عزت پر یقین رکھتی ہے خلائی سفر کے قائل نہیں ہیں اگر پاکستان کو کرپشن سے پاک غریبوں کی پاکستان بنانا ہے تو ووٹ کو عزت دو پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مظبوط کرو آپکی مستقبل آنے والے نسلوں کی روشن مستقبل پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ہی پنپتی ہے اس دوران سینئر نائب صدر مولوی سلیم بلوچ نے بھی خطاب اور پنجگور کے نائب صدر عمران عطا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حسیب عبدالمالک بلوچ شاجی انور حاجی مراد جان واجہ مراد جان ودیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.