خاران :خاران پولیس کی تابڑ توڑ کارروائی جاری گرفتار ملزمان کے انکشافات پر مزید چوری شدہ موٹرسائیکل اور موبائل برآمد گزشتہ دنوں ہرو مسکان قلات کے ایریا سے مذکورہ چوروں نے مختلف راہ گیر وں سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی تھی ایس ایچ او سٹی تھانہ خاران محمد قاسم بلوچ ایڈیشنل ایس ایچ او سید سدھیر آحمد شاہ و دیگر پولیس افسران نے دوران تفتیش گرفتار ملزمان کے انکشاف پر مزید کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل اور موبائل برآمد کرلیا واضح رہے کہ گزشتہ دن انہی ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے پانچ چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی رخشان رینج نذیر احمد کرد‘ایس پی آصف حلیم بلوچ‘ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد قاسم ‘ایڈیشنل ایس ایچ او سید سدھیر آحمد شاہ ودیگر پولیس ٹیم کے کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ خاران جیسے پرامن ماحول کو خراب کرنے والے اور چوروں کے خلاف اس طرح کا کارروائی کو جاری رکھیں گے۔ #/s#