تفتان:ملک بھر کی طرح پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں اسسٹنٹ کمشنر نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمد حسنی اور رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی نے بچے کو پولیو کا قطرہ پلا کر کر دیا افتتاحی تقریب بی ایچ یو سینٹر تفتان میں منعقد ہوا جہاں قباہلی رہنماوں سمیت یوسی ایم او محمد رمضان سمالانی، ٹی ٹی ایس پی آصف برہانزئی، نور احمد شاہ، ارشاد احمد سنجرانی پولیو رضا کار و دیگر بھی موجود تھے تحصیل تفتان میں پولیو مہم کے لیے 15 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تقریبا 2500 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے کہا کہ پولیو ایک موزوں وائرس ہے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانے کیلیے ہر بار پولیو کے قطرے پلائے جائیں تاکہ نونہال اس وائرس سے متاثر نہ ہو جائیں انہوں نے کہا کہ سرحدی شہر میں سیکیورٹی کے لیے تفتان لیویز انتظامیہ کے نوجوان معمور ہیں تاکہ اس مہم کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا جاسکے ۔