کوئٹہ۔ 29 اکتوبر۔ نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اراکین اسمبلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ قمبرانی روڈ کوئٹہ گئے جہاں پر انہوں نے خود کوئٹہ شہر کی صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہمارے صوبے کا چہرہ ہے اور ہم عوام کے تعاون سے کوئٹہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں بلا تفریق صفائی مہم جاری رہے گی۔ اور ہنگامی بنیادوں پر کوئٹہ شہر کی صفائی بھرپور انداز سے جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض بھی ہے کہ ہم اپنے شہر کو صاف رکھیں انہوں نے اس موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بھی صفائی کی مہم کو مانیٹر کرینگے اور متعلقہ حکام کو صفائی مہم سے متعلق بھرپور معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے درخواست کی کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کو بھی کم کیا جائے تاکہ ماحول صاف ستھرا اور انسان دوست بن سکے۔
جناب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صاحب کے احکامات ہیں کہ کوئٹہ شہر کو صاف کرنا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری جناب چیف سیکرٹری بلوچستان ۔ جناب کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور جناب ایڈمنسٹریٹر صاحب کو سونپی گئی ہے
لہذا
تمام پرنسپل آفیسران صاحبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے شہر کوئٹہ کو صاف کرنے میں سینیٹیشن برانچ اور ایم ٹی برانچ کے ساتھ تعاون کریں
شہر میں اور اپنے اپنے علاقہ میں جہاں کہیں آپ صفائی سے مطمئین نہیں ہیں تو درج ذیل نمبرز پر اطلاع کریں یا تصاویر واٹس آپ کریں
سینیٹیشن آفیسر
0332 8234653
ایم ٹی انچارج زون I
03338387444
ایم ٹی انچارج زون II
03318053144
ایم ٹی انچارج زون III
03347377373
پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر
03343224590
0819201995
پی ایس ٹو سی ایم او
0300 3821104
0819202055