بلوچستان کے تمام سرکاری افسران کو “پاکستان زندہ باد” رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

پاکستان کے صوبے بلوچستان کی حکومت نے تمام محکموں کے سربراہان اور سینیئر سرکاری افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون نمبرز پر رنگ بیک ٹون “پاکستان زندہ باد” لگالیں۔

بدھ کو محکمہ ملازمت ہائے اور عمومی نظم و ضبط (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے انتظامی شعبے کے سیکشن افسر بہادر خان کے دستخط سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیے میں تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی سختی سے تعمیل کریں۔

اعلامیے میں مختلف موبائل فون آپریٹرز کے نمبرز پر “پاکستان زندہ باد” رنگ ٹونز کیسے سیٹ کرنی ہے، اس کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔

 

یہ مراسلہ تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی بھیجا گیا ہے جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے تمام ایڈیشنل سیکریٹریز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف خود بلکہ اپنے ماتحت افسران کے موبائل فون پر بھی “پاکستان زندہ باد” رنگ ٹون لگائیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.