اوستہ محمد،سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گرم سیوٹر‘کوٹ‘جیکٹ وغیرہ بھی مہنگے

۔لنڈے کا مال بھی مہنگا، غریب کا جینا دوبھر ہو گیا

اوستہ محمد : سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گرم سیوٹر‘کوٹ‘جیکٹ وغیرہ بھی مہنگے ہو گئے دکانوں پر تو ہیں مہنگے ۔لنڈے کا مال بھی مہنگا ہوگیا غریب کا جینا دوبھر ہو گیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ برف باری اور کندھاری ہوائیں نصیر آباد ڈویژن میں بھی پہنچ گیا جوں ہی سردی کی شدت بڑھ گئی تو گرم لباس بھی مہنگے ہوگئے دکانوں پر تو غریب کے بس کی بات نہیں بلکہ لونڈے کا مال بھی مہنگے کر دیے گئے ہیں سویٹر‘کوٹ‘ جرسی‘کمبل سمیت شال بھی مہنگے غریب اور سیلاب متاثرین کے خرید قوت کے بس کی بات نہیں غیر سرکاری این جی اوز ان غریبوں پر رحم کرتے ہوئے راشن سمیت گرم لباس بھی غریبوں کے لیے لیں اور ان کی مدد کریں کیونکہ سردی سے لوگ ٹھٹھر رہے ہیں انتظامیہ ان لنڈے کے مال فرخت کرنے والوں پر سختی کریں تاکہ مناسب ریٹ پر فروخت کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.