لاپتہ افراد سے منسلک تنظیم نے چار سو کے قریب لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کی ، تمام بازیاب افراد کے لواحقین نے تصدیق بھی کردی ہے ، لاپتہ افرادکا معاملہ حل کرنے کے لیےبلوچستان حکومت روز اول سے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے فراہم کردہ فہرست کے مطابق دیگرلاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں صوبے میں امن وامان کی بحالی کے لیےتمام ادارے ،صوبائی حکومت اور عوام ایک پیج پرہے ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے باڑ لگانے سمیت سرحدی شہر چمن کی عوام کو درپیش تمام مسائل کے حل لیے قبائلی عمائدین سمیت انتظامیہ کئی متعدد بار چیت کر چکی ہے، میرضیاء اللہ لانگو