واشک. چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے جمعہ کے روز ضلع واشک کا تفصیلی دورہ کیا۔واشک پہنچے پرکمشنر رخشاں ڈویژن انجینئر سعید احمد عمرانی اور ڈپٹی کمشنر واشک شفقت انور شاہوانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شمشی ایئر پورٹ واشک پر چیف سیکرٹری کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی ،سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ہاشم خان غلزئی، پی ایس ٹو سی ایس یاسر بھی موجود تھے۔کمشنر رخشاں ڈویژن انجینئر سعید احمد عمرانی اور ڈپٹی کمشنر واشک شفقت انور شاہوانی نے
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو واشک ڈسٹرکٹ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور دیگر امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پرچیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے سرکاری آفیسران اور ملازمین کوجائےتعیناتی پر ہر صورت حاضر رہنے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اور افسران اپنے کو عوام کا خادم سمجھے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں پر کام کا معیار اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،
چیف سیکرٹری نے متعلقہ اداروں کے حکام کو ضلع واشک کے خالی آسامیوں ،جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار کو جلد از جلد پر کرنے ڈاکٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے وزیر اعظم گرین پاکستان کے تحت زمینداروں اور عوام کو کھجور کے پودے اور واشک کے ڈیمز سے علاقے کے عوام اور خصوصاً زمینداروں کو مستفید کرنے ، نیشنل بنک کو مزید فعال کرنے، یوٹیلیٹی سٹور کھولنے، اسکولوں میں خالی آسامیوں کو جلد پر کرنےاور سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ بارڈر سے روزگار فراہم کرنے اور دیگر اہم نوعیت کے مساہل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے واشک دورے کے موقع پر کھلی کچہری میں بھی شرکت کی جس میں علاقے کے عوام ،قبائلی عمائدین اور سرکاری افسران موجود تھے۔علاقے کے عوام نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ بعض فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے چیف سیکرٹری نے موقع پر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے،
انہوں نے کہا کہ واشک کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اور وہ خود انکے مسائل کے حل کے لیے انکے ضلع واشک کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واشک ڈسٹرکٹ کی ترقی اور خوشحالی کے سلسلے میں شروع کیے گئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال واشک کا بھی دورہ کیا،
چیف سیکرٹری بلوچستان نے واشک کے تاریخی مقامات جن میں ملک دنیار خان کے مقبرہ کا بھی دورہ کیا اور اسے سیاحت کے لئے فعال کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر ضلع واشک سے رکن صوبائی اسمبلی میر ذابد ریکی نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو ضلع واشک کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اہلیان ضلع واشک چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے دورہ ضلع واشک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔کیونکہ وہ ضلع واشک کا دورہ کرنے والے پہلے چیف سیکرٹری بلوچستان ہے۔