صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا دورہ لورالائی کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا دورہ لورالائی، کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے ضلع لورلائی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریجنل الیکشن کمشنر عامر اشفاق اور ضلعی الیکشن کمشنر محمد یوسف کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹونمنٹ الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور ضلعی انظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ میں موجود ایس ڈی پی او لورالائی نظام الدین نے صوبائی الیکشن کمشنر کو الیکشن میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اگاہ کیا اور بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے پول پروف سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جن پر صوبائی الیکشن کمشنر نے اطمنان کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں ریٹرننگ افیسر نعیم دلپل، تحصلدار ثنا اللہ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر، نے بھی شرکت کی۔واضع رہے کہ ضلع لورلائی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 12 ستمبر 2021 کو ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.