چاغی :؛ بلو چستان کے شہر چاغی میں کار گاڑی نے بچے کو کچل ڈالا، پدگ کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں2 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے مختلف علاقوں میں حادثات میں تین افراد جان بحق ہوگئے ہیں پدگ کے علاقے میں آر سی ڈی شاہراہ پرتیز رفتار موٹر سائیکلیںآپس میں ٹکرا جانے سے فرید احمد اور محمد طاہر نا می افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے دوسری جا نب چاغی بازار گردی جنگل اڈہ میں گاڑی نے جانخان نامی بچے کو اس وقت کچل ڈالا جب وہ پیدل جا رہا تھا پہلے پہل بچہ شدید زخمی ہو گیا تا ہم بعد میں وہ دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔