ووٹ صرف پرچی کا نام نہیں بلکہ ووٹ ایک امانت ہے : صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

سبی: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ ووٹ صرف پرچی کا نام نہیں بلکہ ووٹ ایک امانت ہے جو شہری اپنے حق رائے دیہی کے درست استعمال سے ایماندار قیادت کو منتخب کرکے اپنے اور ملکی مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت کرتا ہے درست انتخاب کے لئے ووٹر کو ووٹر لسٹوں میں اندراج عام انتخابات کے لئے جروری ہے ووٹ کے ذریعے معاشرے میں اہم تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں جس کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

شفاف اور جامع ووٹر لسٹ کی تیار ی الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بنیادی فریضہ ہے جس کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی پر کام جاری ہے ذمے دار شہری سبی سمیت بلوچستان بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لگائے گئے ڈس پلے سینٹرزمیں آکر اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں سبی ڈس پلے سینٹرز کی کارکردگی سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مورال بلند ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائر ماڈل ہائی اسکول سبی ، گورنمنٹ بوائر ہائی اسکول دہپال خودر ،میونسپل کمیٹی میں قیام ڈس پلے سینٹرز کے ا چانگ معائنہ کے دوران عوام اور ڈس پلے سینٹرز کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ہمراہ ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈویژن محمد شریف دہوار ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر پلال ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کچھی محمد احسن علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا قبل ازین ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر پلال نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد کو سبی میں ڈس پلے سینٹرز کی کارکردگی تعداد اور شہریوں کی جانب سے جمع شدہ فارم کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان فیاض حسین مراد نے سبی میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر پلال کی کاردگی سمیت ڈس پلے سینٹرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ڈسپلے سینٹر پر آنیوالے تمام شہریوں کی مکمل رہنمائی کریں اور انہیں ہر ممکن معلومات فراہم کی جائے تا کہ غلطیوں سے پاک ووٹ لسٹوں کا قیام عمل میں لاکر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انتخابی عمل کا حصہ بنایا جا سکے۔

انہوںنے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجہ ملک بھرمیں شفاف انتخابات کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہے ابتدائی انتخابی فہرستوں کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری سکولوں میں ڈسپلے سینٹرز بنائے گئے ہیں اور یہ سینٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں تمام ڈس پلے سینٹرز پر موجود سٹاف لوگوں کی رہنمائی کر رہا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے شہریوں سے اپیل کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج اور کسی بھی درستگی کیلئے ڈسپلے سینٹرز کا دورہ کر کے اپنا اور اپنی فیملی کا ووٹ چیک کریںووٹ کی درستگی یا تبدیلی کیلئے 30جون 2022تک سہولت سے مستفید ہوجائیں شفاف اور جامع ووٹر لسٹ کی تیار ی الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بنیادی فریضہ ہے جس کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی پر کام جاری ہے جس کیلئے باقاعدہ ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے جہاں پر جاکر شہری اپنا ووٹ چیک کریں یا موبائل میسج پر 8300پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہیںانہوں نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے معاشرے میں اہم تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں جس کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.