کوئٹہ صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا-اس موقع پر ضلعی انتظامیہ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیامشیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو بارشوں سے شہر میں اربن فلڈنگ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ شدید بارشوں کی صورت میں شہر کے ان مقامات جہاں پر پانی کے جمع ہونے کا اندیشہ ہے وہاں پانی کی نکاسی اور ریسکیو کے لئے انتظامات کو یقینی بنانے کی تلقین اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے ایمرجنسی آفیسر، اربن فلڈنگ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی۔جس میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے ریسکیورز کی شہری علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اینصیر ناصر،ڈا ڈائریکٹر ایڈمن عطا اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فصیل طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ،سمیت متعلقہ حکام و افسران نے شرکت کی۔