سوئم درجہ چہارم کے ملازمین کے تنخواہوں میں تاخیر سے ملک کے دیوالیہ ہونے یا نہ ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ملک بچانے کیلئے اعلی بیوروکریسی مشیروں کے فوج ناکام حکومت کے وزراء کے عیاشیوں پر پابندی عائد کی جائے :صوبائی ایگزیکٹو ممبر
کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو ممبر سید داؤد آغا نے اپنے ایک جا ری کر دہ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ریلوے ملازمین محنت کشوں کے تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائے درج سوئم درجہ چہارم کے ملازمین کے تنخواہوں میں تاخیر سے ملک کے دیوالیہ ہونے یا نہ ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ملک بچانے کیلئے اعلی بیوروکریسی مشیروں کے فوج ناکام حکومت کے وزراء کے عیاشیوں پر پابندی عائد کیا جائے ریلوے میں اگر کرپشن بند کیا جائے تو ریلوے سے بڑا منافع بخش ادارہ دنیا میں کوئی اور نہیں محکمہ ریلوے سفید ہاتھی بن گئی ہے قدم قدم پر کرپشن نظر ارہی ہے بولان میل کو بات بات پر بند کردیا جاتا ہے اس کے بندش پر اعلی عدالتی کمیشن بنانے کی پر زور مطالبہ کرتے ہے صرف پنجاب جانے والی ٹرین بند ہونے کا نام ہی نہیں لئے رہی جبکہ بولان میل اکبر بگٹی ایکسپریس و دیگر ٹرینوں کو ہر معمولی بات پر بند کردیئے جاتے ہے جوکہ مسائل زدہ عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے انہوں نے کہاکہ بدترین مہنگائی کے اس دور میں ریلوے ملازمین کے تنخواہوں میں تاخیری حربے اور ہتھکنڈے استعمال کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا غریب محنت کش ملازمین کے ساتھ کھڑے ہے پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر گامزن ہے پیپلزپارٹی غریبوں کسانوں مزدوروں کا جماعت ہے جو انکے آواز بنکر انکے ساتھ ہونے والے ہر ناانصافی پر آواز بلند کرنے کو تیار ہے سید داود اغا نے کہا کہ اگر ریلوے کے پاس فنڈ کی کمی ہے تو ریلوے افیسران اعلی کے تنخواہوں کو بند کیا جائے جو لاکھوں میں تنخواہیں لیتے ہے ساتھ میں دیگر مراعات بھی دیئے جاتے ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ جو لاکھوں میں تنخواہیں لیتے ہے مراعات یافتہ بالا دست طبقہ ہے انہیں تنخواہیں مل رہی ہے جبکہ غریبوں کے معمولی تنخواہوں کو بات بات پر بند یا تاخیر سے ادا کیا جاتا ہے سید داود اغا نے کہا کہ اس طرح معاملات نہیں چلے گی ڈی ایس ہوش کے ناخون لئے ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں کے پیپلزپارٹی ریلوے ملازمین کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے