ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، ماڑی گیس کمپنی کے نمائندگان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
شرکاء کو اسکولوں، تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی اداروں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت جاری و مجوزہ منصوبوں، ان کی پیش رفت اور عوامی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔