سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر صادق عمرانی کا اظہارِ تعزیت

بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن، پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالستار کاکڑ ایک متحرک اور باصلاحیت صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ نفیس طبع انسان بھی تھے۔ ان کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.