بدقسمتی سے اب شہر کی گلیوں میں منشیات سرعام فروخت ہورہے ہیں حاجی عبدالستارشاہ چشتی

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ سٹی نالہ میں کاروائی ایک بہترین اقدام تھا بدقسمتی سے اب شہر کی چوراہوں اور گلیوں میں منشیات سرعام فروخت ہورہے ہیں مختلف مقامات پر منشیات اورشیشہ پوائنٹس کھیلنے سے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں تیزی سے تعلیمی اداروں تک پہنچ چکی 15سال سے25سال کی عمر کے نوجوان جن میں زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شیشہ پینے کے لئے آتے ہیں اسی وجہ سیجرائم بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شیشہ کیفے اور ریسٹورنٹس کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا لیکن انتظامیہ بے بسی سے شہر کے مختلف علاقوں میں شیشہ کیفے بڑھ رہی ہیں ریسٹورنٹ، چائے خانوں اور کافی شاپس پر بھی شیشہ کا استعمال فیشن بن گیا ہے۔ جہاں نوجوانوں کو نشہ آور اشیا فراہم کی جاتی ہیں وطن و قوم کے دشمن منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت میں مبتلاکرکے ہزاروں گھروں کو اجڑ دئیے اور لاکھوں بچوں کو والدین ہونے میں یتیم بنائینسل نو کو منشیات فراہم کر کے ملک وقوم کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے ان انسانیت دشمن عناصر سے آج پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، ہر سال تقریبا 10 فیصد تک منشیات کے عادی افراد کا معاشرہ میں اضافہ ہو رہا ہے منشیات کی وجہ سے معاشرے میں کئی قسم کے جرائم جنم لیتے ہیں. منشیات کی لعنت ہمارے معاشرے کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکی ہے نہ صرف منشیات بلکہ اپنے ساتھ خاندانوں کی زندگی کو بھی برباد کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.