مستونگ ،بینک ڈکیتی، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے مرکزی بازار میں واقع نجی بینک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح افراد بینک سے 15لاکھ 60ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق 6 سے 8 مسلح افراد نے اچانک بینک میں داخل ہو کر عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے رقم نکال لی۔

واردات کے دوران بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔

دکانداروں اور شہریوں نے خوف کے باعث دکانیں بند کردیں، ڈکیتی کے بعد بازار میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.