تمپ کے لیے الگ ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام کی منظوری

کوئٹہ، 7 اکتوبر: صوبائی کابینہ نے تمپ کے لیے ضلع کیچ کی ڈسٹرکٹ کونسل سے الگ علیحدہ ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کی کاوشوں کے نتیجے میں صوبائی کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد تمپ کے لیے الگ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا نظام بھی قائم ہوگا۔
علیحدہ ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام سے مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور بلدیاتی امور کو بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔
تمپ کے لیے الگ ڈسٹرکٹ کونسل کا قیام علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مقامی حکومت کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.