رکھنی میں ساڑھے تین ایکڑ سرکاری اراضی تجاوزات سے واگزار

ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمٰن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی نے تحصیلدار کریم بخش اور متعلقہ پٹواریوں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زیرِ تعمیر رکھنی ماڈل بازار کے قریب ساڑھے تین ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر اراضی کا معائنہ کیا اور متعلقہ اہلکاروں سے ریکارڈ اور صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی عوامی مفاد اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص ہے، اس پر غیر قانونی قبضہ یا تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو واگزار کرائی گئی اراضی کی حفاظت یقینی بنانے اور سرکاری املاک پر تجاوزات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.