سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے صارفین کو لوٹنے کاسلسلہ جاری ہے میر شمس کرد

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کیصوبائی آرگنائزر میر شمس کرد نے کہاہے کہ سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے صارفین کو لوٹنے کاسلسلہ جاری ہے حتی کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ کمپنی بلاجوازمیٹرز کی تبدیلی ، بلز میں پی یو جی /سلو میٹر اور ایڈیشنل ڈیپازٹ چارجزسمیت مختلف بہانوں سے ہزاروں روپے بٹوررہی ہیجس پر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کیوسائل ہڑپ کرنے کے ساتھ ساتھ اب عوام کاخون بھی نچوڑا جارہاہے کوئٹہ کے شہری بجلی گیس پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ مہنگائی بھی یہاں دیگر شہروں سے بہت زیادہ ہے گیس کمپنی دیگرصوبوں میں کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کررہی بلوچستان کے عوام کے ساتھ دوغلی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے اپنے حقوق کیلئے ہمیں متحدہوکر جدوجہد کرناہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.