یہ فعل ہدایت اللہ کا ذاتی فعل ہے اس کو قوم زبان سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں رحیم کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑنے کوئٹہ میں ویڈیو سکینڈل پر افسو کا اظہار کیا ہے یہ فعل ہدایت اللہ کا ذاتی فعل ہے اس کو قوم زبان سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں ہدایت اللہ کو قانون کی موجودگی میں سزا دی جائے باقی فالتو تبصروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے کوئی خاندان قوم زبان مذہب اس قسم کی گھناونی حرکتوں کا اجازت نہیں دیتی ہے اور نہ اس کی گنجائش ہے اس سے قبل بھی یونیورسٹی آف بلوچستان میں اس قسم کے سکینڈل کو کس انجام تک پہنچایا ان کی چیف جسٹس بلوچستان میرٹ پر تحقیقات کرائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے گھر اور بچوں کا خیال رکھے کہ ان کے بچے ساری رات لیپ ٹاپ اور موبائل پر کیا کرتے ہیں اس قسم کے گھناونے حرکات ذاتی فعل کے زمرے میں آتے ہیں اس پر کسی کے خاندان قبیلے زبان کو تنقید کا نشانہ بنانا ناقابل معافی ہے لہذا تمام قبائلی ،سیاسی ،مذہبی ،سماجی حلقے بڑے اچھے انداز سے اس غیر اسلامی ،غیر شرعی،غیر قانونی مجرم کو ذاتی فعل کرے زمرے میں دیکھے پاکستان مسلم لیگ(ن) اس قسم کے تمام سکینڈلوں کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ملوث ملزمان کو کھڑی سزا دی جائے۔