کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا اہم بیان
صوبائی حکومت نے اپنی حکمت عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی ،خدمات کی فراہمی اور اپنی یوتھ کی ترقی کو یقینی بنایا تعلیم ،صحت ،مواصلات ،معدنیات،زراعت ،ساحل اور ماہی گیری،لائیو سٹاک،ماحولیات کے شعبوں کی ترقیاتی پالیسیاں بنائیں
عمومی نظم ونسق کی بہتری ،شفافیت اور احتساب ،سماجی ومعاشی ترقی،سیاحت،خواتین کی ترقی اور حقوق کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب اپنی توجہ مبذول رکھی
حکومتی اقدامات کے اثرات نظر آنا شروع ہو گیۓ ہیں جس کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں وزیراعلی بلوچستان
بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت ہے جس نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں مل کر متحد ہوکر اگلے انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے اور حکمت عملی بنانی چاہیے۔
ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے سیاسی عدم استحکام سے تین سالہ کارکردگی جو کہ بے مثال ہے متاثر ہو سکتی ہے تمام حکومتی اور پارلیمانی اتحادی ارکان کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی سب کا خیال رکھیں گےہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھا ہےبلوچستان پہلی مرتبہ ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہو رہا ہے ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنا ناگزیر ہے۔
کئی دہائیوں کے بعد صوبے کے تمام حلقوں میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس عمل کو متاثر ہونے نہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہےہمیں مل جل کر اپنی صوبے اور عوام کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیےگزشتہ تین سالوں میں جتنی ترقیاتی اسکیمیں دی اس کی مثال نہیں ملتی انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں مزید بہتری آئے گی