کوہلو میں دن بدن چوری کی وارداتیں ہونا کوہلو پولیس پہ سوالیہ نشان بن گیا ہیں وڈیرہ اشرف مری
کوہلو: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کوہلو کے ضلعی رہنما وڈیرہ اشرف مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ کوہلو میں دن بدن چوری کی وارداتیں ہونا کوہلو پولیس پہ سوالیہ نشان بن گیا ہر دوسرے دن بازار میں دن دھاہڑے موٹر سائیکلوں کا چوری ہونا اور چوروں پہ کاروائی نہ کرنا مزید چوروں کو حوصلہ دینے کے مترادف ہے جو بھی چوروں کی پشت پنائی کررہا ہے اس کے لیے شرم کا مکام ہے کوہلو پولیس کسی کی بھی دباو میں نہ آئے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں کوہلو میں غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا بازار میں نہ موٹر سائیکل محفوض ہیں نہ کہ گھروں میں مال مویشیاں محفوظ ہیں لہزا ضلعی انتظامیہ اور ایس پی عبدلحمید کٹوہر صاحب ایس ایچ او میر حق نواز حسنی صاحب سے گزارش ہے جلد سے جلد ان چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کوہلو پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے مگر مزید کوہلو کو چوروں کے رحم و کرم پہ نہیں چوڑ سکتا۔