حکمران ریاستی معاملات تو دور گلی محلے کا پرچون سٹور چلانے کے بھی اہل نہیں : حافظ حمد اللہ

0 122

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما ءسنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ریاست پر قابض ٹولہ ریاستی معاملات تو دور گلی محلے کا پرچون سٹور چلانے کے بھی اہل نہیں ایک نمبر کے چور لٹیرے ملک پر ملک پر مسلط کر کے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا جن کا معاشی پلان انڈے مرغے اور کٹے سے شروع ہوکر چرس خانے لنگر خانے اور بھنگ خانے پر اختتام پذیر ہو ان سے معیشت کی بہتری کی توقع نہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہجیرہ آزاد کشمیر میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت و آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔کانفرنس جمعیت علمااسلام آزاد جموں و کشمیر کے امیر حضرت مولانا سعید یوسف مولانا مفتی محمد زاہد اور دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمران کشمیر کا مقدمہ لڑنے میں ناکام ہوچکے ہیں آزادی کشمیر کے حوالے سے جس جرات مندانہ موقف کی ضرورت تھی حکمران وہ موقف پیش نہ کرسکیں ماضی میں کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پر اعتراض اٹھانے والے آج کشمیر فروش حکومت کی کشمیر فروشی پر کیوں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے حد سے زیادہ جھک رہے ہیں ان کا یہ غلامانہ پن ملک و قوم کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.