دکی:ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کے زیر صدارت حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور ریلیف کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اقبال ترین،میونسپل کمیٹی کے چیف افیسر حاجی محمد اعظم قادری تحصیلدار دکی سردار عبدالرازق دمڑ ایڈیشنل ایس ایچ او منظور احمد حسنیرسالدار لیویز اسرار احمد ترین،ایف سی کے پی آر او آفسیر سعد قادر،اٹیلیجنس اداروں کے نمائندوں،دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر اور دیگر متعلقہ افیسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ نے کہا کہ مون سون کے حالیہ طوفانی بارشوں سے ابتک دکی میں تین اموات ہوئی ہیں۔جبکہ درجنوں مکانات سیلاب کی وجہ سے منہدم ہوگئے ہیں۔فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچا یے محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے سو ٹینٹ اور سو خاندانوں کے لئے راشن موصول ہوا تھا جسے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے حالیہ مون سون بارشوں میں شہر ناناصاحب زیارت سلیزئی شبوزیی روڈ مشرقی بائی پاس اور دیگر مقامات پر آپریشن کرکے ابی گذرگاہوں کو صاف کردیا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں جوکہبارشوں سے متاثر ہوئی تھی انہیں فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران تمام محکمے الرٹ رہیں۔اور عوام کو ریلیف اور بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ہنگامی بنیادوں پر مسجد روڈ کے مین نالے کی صفائی یقینی بنائے اور ناناصاحب روڈ پر واقع مین سوریج پائپ لائن کی صفائی بھی روازنہ کی بنیادوں پر کی جائے انہوں نے کہا کہ عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ہماری ٹیمیں اب بھی مختلف نالوں کی صفائی اور بند نالوں کے کھولنے کے لئے دن رات کام کررہی ہیں۔