چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان ، انسپیکشن کے لیے اچانک ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ پہنچ گئے
جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جناب جسٹس ظہیر الدین کاکڑ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں
چیف جسٹس و دیگر ججز صاحبان کی ڈسٹرکٹ جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتیں
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے تمام ججز کو زیرالتوا فوجداری مقدمات کی فائلوں سمیت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ طلب کر لیا
جیل وارڈ میں 5 عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں کو بلاجواز رکھنے پر جیل عملے کی سخت سرزنش
قیدیوں کو فورا سینٹرل جیل مچھ منتقل کرنے کے احکامات جاری