معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کوبھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگیگورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے معاشرے سے کرپشن کے خاتمے اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے حکومت اور قومی احتساب بیورو کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ ہم سب مل کر کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے شعوری کاوشیں کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل فرمان اللہ خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتوں کی ضرورت کے مطابق ترسیل کو حقیقی شکل دینے کیلئے مالیاتی نظم وضبط اور انتظامی حکمرانی میں شفافیت قائم کرنا اشد ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ صوبے کے انتظامی اور مالیاتی نظم ونسق کو موجودہ حکومت نے بہتر بنایا ہے تاہم اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.