مستونگ:میونسپل کمیٹی مستونگ نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی احکامات ہوا میں اڑا دیے۔
اور ان کی عدم دلچسپی اور مسلسل غفلت کی وجہ سے پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، شاہراوں کی اسٹریٹ لائٹس خراب، آوارہ کتوں کا راج، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا جبکہ پوچھنے والا کوئی نہیں ہے میونسپل کمیٹی مستونگ کی لاپروائی اور غفلت کی وجہ سے پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے اسٹیڈیم روڈ سمیت دیگر پبلک مقامات گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے ، جبکہ بازار کے ساتھ وارڈز اور کلیوں کی حالت اس سے بھی ابتر ہے۔میونسپل کمیٹی کی نا اہلی کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔صفائی کی نا قص صورتحال کے وجہ سے شہر کی وارڈز میں صفائی کی صورتحال بلکل صفرہے ،کلی گلقنڈ ،کلی محمد شہی ،کلی خواصام ،کلی بہرام شہی،اسٹیڈیم روڈ و دیگر وارڈ کے ساتھ ساتھ میجر چوک سے لے ،محراب روڈ قلات روڈ ،اور بازار کے دیگر شاہراوں کے تمام نالیاں عرصہ دراز سے بند ہوچکے ہے۔اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کے لیے گزشتہ سال لاکھوں روپے کی خطیر رقوم سے ایک ہیوی مشنری خریدنے کے باوجود اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لیے کوئی زحمت نہیں کی جا رہی ہے،جبکہ اس کے ساتھ شہر میں اوراہ کتوں کی بھرمار ہے۔شہر کے بیشتر شاہرائیں آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن بن چکی ہے۔جہاں سے عام شہریوں اور خصوصا خواتین و بچوں کا گزرنا بھی مشکل بنا دیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی مستونگ کے عملے کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔جنکی کارکردگی صرف فوٹو سیشن اور زبانی جمع خرچ تک محدود ہے مستونگ عوام کی سہولت کے پیش نظر بازار کے مختلف شاہراہوں پر کروڑوں روپے کے اسٹریٹ لائٹس لگائے گئے جس پر ماہنہ لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ہر روڈ پر دو سے تین اسٹریٹ لائٹس کے علاوہ سہارے خراب ہوچوکے ہے ،علاقے کی عوامی حلقوں نے سکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے اپیل کی ہے کہ میونسپل کمیٹی مستونگ کے اہکاروں کی غفلت و لاپرواِئی کا نوٹس لے کر شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔اور عوام کی فلاح و بہبود صفائی ، آوارہ کتوں کی تلف اور دیگر کاموں کے لیے ملنے والے خطیر فنڈز کو نا قص منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرنے کابھی نوٹس لیںتاکہ عوام اس سے مستفید ہو جائے۔