سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج شدید گرمی رہے گی: محکمہ موسمیات

0 143

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ نوابشاہ میں درجہ حرارت سینتالیس تک جانے کی توقع ہے۔ جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقے بھی شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ تربت اور سبی میں پارہ سینتالیس تک جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.