گوادر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے شہریوں کی جانب سے موبائل سگنلز، وائس کالز اور انٹرنیٹ سروسز میں بار بار تعطل اور کمزور سگنلز کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اور سیلولر کمپنیوں کو مراسلہ ارسال کیا۔

اس کے بعد پی ٹی اے کی تکنیکی ٹیم اور یوفون، زونگ، جاز اور ٹیلی نار سمیت متعلقہ کمپنیوں کے نمائندگان کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سروسز کی موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور کمپنیوں کو ٹاورز، سروس کوریج، فعال و غیر فعال سائٹس اور صارفین سے متعلق مکمل تکنیکی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور موبائل و انٹرنیٹ سروسز کے معیار اور تسلسل میں بہتری لائی جائے تاکہ شہریوں کو کاروبار، فری لانسنگ، آن لائن تعلیم، بینکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے قابل اعتماد مواصلاتی سہولیات میسر رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.