حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے: حاجی نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ: سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، حکومت میرٹ کی بالادستی، عوامی مفاد پر مبنی پالیسیوں کو عام کرنے اور اداروں کو مستحکم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی حکومتی اصلاحات و اقدامات کی بدولت عوامی مسائل حل ہو رہے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو سول سیکرٹریٹ میں صوبے کے مختلف سے آئے ہوئے قبائلی معتبرین اور لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران مختلف علاقوں سے ہوئے معتبرین اور لوگوں نے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کو اپنے اپنے علاقوں اور اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے درخواستیں پیش کئے سنیئر صوبائی وزیر نے بعض درخواستوں پر موقع ہی پر احکامات جاری کئے بعض کو متعلقہ محکموں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ حکومتی اصلاحات اور موثر اقدامات کی بدولت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔صوبے کی معاشی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دے گی سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت صوبے کے عوام کے مسائل کے پائیدار حل کے لئے مربوط پالیسی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی خصوصی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.